ریاض میں امیرہ نورا بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں ’انگلش لینگویج انسٹی ٹیوٹ‘ نے انگریزی زبان کے لیے ابتدائی کورس کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
اس کورس کے ذریعے طالبات کو انگریزی زبان کی ضروری تعلیمی مہارت حاصل کر کے یونیورسٹی کے گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کا موقع مل جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی طالبات کی انگلش اولمپیارڈ فار یونیورسٹیز میں کامیابیNode ID: 882714
-
نئے تعلیمی سال سے ’مصنوعی ذہانت‘ کا مضمون نصاب میں شاملNode ID: 892060
عرب نیوز کے مطابق عرب یہ کورس ان طالبات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو یونیورسٹی میں گریجوایٹ پروگرامز میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔
داخلے کی شرائط پوری کرنے کے لیے انھیں انہیں انتہائی محنت طلب تربیتی پروگرام سے گزارا جائے گا جس میں انگریزی زبان کی مہارت کے لیے انھیں ایسے ماحول میں سکھایا جائے گا جہاں ان کی نگرانی سپیلائزاڈ فیکیلٹی ممبران کر رہے ہوں گے۔
سیکنڈ لیول کی طالبات کے لیے اس کورس کے دو حصے ہوں گے جو 12 ہفتوں کے مطالعاتی پروگرام پر منتج ہوں گے اور 30 تربیتی گھنٹوں پر مشتمل ہوں گے۔
دونوں حصوں میں خود سے بھی سیکھنا پڑے گا اور ذاتی حیثیت میں حاضری بھی ضروری ہوگی۔
کورس کے مکمل ہونے پران طالبات کو سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا جن کا سکور استعداد جانچنے کے تمام امتحانات میں 70 فیصد یا اس سے زیادہ ہوگا۔
یہ انیشیٹیو ’انگلش لینگویج انسٹی ٹیوٹ‘ کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن میں شہزادی نوار بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے 2025 کے سٹریٹیجک منصوبے کے تحت طالبات کو ابتدائی سپیشلائزڈ پروگرامز کی مدد سے زبان کی حد تک بااختیار بنایا جانا ہے۔ اس سے گریجویٹ سٹڈی کے لیے ان کا راستہ آسان ہو جائے گا اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو تقویت حاصل ہوگی۔
انگریزی زبان کے لیے ابتدائی کورس کی رجسٹریشن 24 اگست تک جاری رہے گی۔