Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، 6 ماہ میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ فیصلے

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مدد کرنا قانون شکنی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 کے دوران  انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘
یاد رہے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روزگار اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا قانون شکنی ہے جبکہ ایسے افراد جو غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہوتے ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون کرنا سنگین خلاف ورزی میں شمار کیا جاتا ہے۔
 امیگریشن قوانین کے مطابق غیرملکی کارکنوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ اپنے سپانسر کے علاوہ کسی اور جگہ ملازمت نہیں کرسکتے۔

 

شیئر: