Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر یقینی موسمی صورتحال، عسیر اور نجران میں اتوار کو سکول بند رہیں گے

موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں محکہ تعلیم عسیر اور نجران نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث اتوار 24 اگست کو سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار24 نے محکمہ تعلیم  کے حوالے سے بتایا اتوار کو ریجنز کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے پہلے دن مدرستی پورٹل کے ذریعے تعلیم ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
محکمہ تعلیم نے سکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے حوالے سے کیا ہے۔
عسیر اور نجران میں بارش کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے۔ موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے غیر موسمی صورتحال ہفتے کے وسط تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: