Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن نیلامی میں اب تک کا مہنگا ترین باز 1.2 ملین ریال فروخت

’امریکی فارم ’آر اکس‘ کے باز کو سعودی شہری محمد بن فہاد بن جحذب نے خریدا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں منعقد بازوں کی نیلامی میں گزشتہ شب  اب تک کا مہنگا ترین باز فروخت ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی فارم ’آر اکس‘ کے باز کو سعودی شہری محمد بن فہاد بن جحذب نے 1.2 ملین ریال  میں خریدا ہے۔
مذکورہ باز پر شائقین کے درمیان زبردست بولی لگی اور ہر کوئی اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
گزشتہ شب کو باز شائقین اور زائرین کی بھرپور حاضری دیکھنے میں آئی جہاں تین باز کل 1.276 ملین ریال میں فروخت ہوئے۔
پہلا باز 28 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ دوسرا 48 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔

شیئر: