Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القنفذہ میں خاتون اور بچہ سیلاب میں بہہ کر ہلاک

’5 افراد پر مشتمل خاندان سیلابی ریلے کے دوران وادی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
القنفذہ میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلے میں ایک خاتون اور اس کا بچہ بہہ کر ہلاک ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب وادی بنی عیسی میں ہوا ہے۔
امدادی اداروں نے کہا ہے کہ ’5 افراد پر مشتمل خاندان سیلابی ریلے کے دوران وادی عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
’اس اثنا میں ان کی گاڑی ریلے میں بہہ گئی جبکہ سربراہ خاندان نے دو بچوں کو بچالیا تاہم اس کی بیوی اور ایک بچہ ریلے میں بہہ گئے‘۔
امدادی اداروں نے کہا ہے کہ ’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب موسلادھار بارش کے باعث تمام نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جبکہ وادیوں میں سیلابی ریلے پیدا ہوگئے‘۔
امدادی اداروں نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ سیلابی ریلے کے دوران کسی طور وادی عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
 

شیئر: