ریاض ایئرپورٹ دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں شامل
,جرمن ادارہ ایئر ہیلپ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کی ہےَ ( فوٹو: سبق)
ریاض کاکنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جرمن ادارہ ایئرہیلپ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ درجہ بندی جامع مطالعے اور وسیع سروے کے بعد مرتب کی گئی ہے جس میں مسافروں کے تجربات کو تین بنیادی معیارات پر پرکھا گیا ہے‘۔
’ پروازوں کے وقت کی پابندی، کسٹمر سروس اور کھانے پینے و خریداری کے مختلف مواقع سروے کا بنیادی حصہ تھے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’سروے میں 58 ممالک کے تقریباً 13500 مسافروں نے حصہ لیا جو یکم جون 2024 سے 31 مئی 2025 کے دوران ہوائی اڈوں کے دوروں پر مشتمل تھا‘۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کا کیپ ٹاؤن انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا، دوسرے نمبر پر دوحہ کا حمد انٹر نیشنل ایئرپورٹ جبکہ تیسرا برازیلیا ایئرپورٹ رہا ہے۔