Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں بارہ ربیع الاول کو سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیل کا اعلان

اماراتی قیادت کے ساتھ عرب و اسلامی دنیا کو مبارکباد بھی دی گئی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں جمعہ 5 ستمبر کو بارہ ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
 اتھارٹی نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کو اس حوالے سے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ منظور شدہ سرکاری تعطیلات کے مطابق 5 ستمبر کو ’مولد النبی‘ کے موقع پر تعطیل ہوگی۔
اماراتی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ عرب و اسلامی دنیا کو بھی مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
 وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کا کہنا ہے نجی سیکٹر کے ملازمین کے لیے بھی 5 ستمبر کو باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ تعطیل ہوگی۔ 
یاد رہے کہ امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی شعبے کے لیے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔
اس میں عیدالفطر اورعید الاضحی کے علاوہ یوم عرفہ، نئے ھجری سال، 12 ربیع الاول، امارات کے قومی دن اور سال نو کی تعطیل شامل ہے۔

 

شیئر: