Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں اور غیر ملکیوں نے عید کی تعطیلات مدینہ منورہ میں گزاریں

’مسجد نبوی کے مرکزی علاقے میں واقع ہوٹلوں کی بکنگ 92 فیصد سے تجاوز کر گئی‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی اکثریت نے عید الاضحی کی تعطلات مدینہ منورہ میں گزاری ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مدینہ منورہ میں غیر معمولی رش کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
مسجد نبوی کےمرکزی علاقے میں واقع ہوٹلوں کی بکنگ 92 فیصد سے تجاوز کر گئی جہاں قیام کے مختلف پیکیجز اور زائرین کی متنوع ترجیحات دیکھنے میں آئیں۔
 عید کے ایام کے دوران شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو شہر کی سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی کا واضح اشارہ ہے۔
یہ ایئرپورٹ سعودی عرب کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے جس میں 2024 کے دوران تقریباً ایک کروڑ مسافروں کا استقبال کیا گیا۔

شیئر: