Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی پاکستان، افغانستان، شام، یمن اور لبنان میں امدادی سرگرمیاں

بونیر اور سوات میں 1435 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستان، افغانستان، شام، یمن  اور لبنان میں امدادی پروگرام کے تحت فوڈ باسکٹس اور شیلٹر کٹس فراہم کیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے پاکستان کے خیبرپختونخواہ کے  متاثرہ علاقے بونیر اور سوات میں 1435 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔


مختلف افغان علاقوں میں 5500 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے اپنے امدادی سلسلے کے تحت افغانستان کے کابل، قندھار اور ننگرہار صوبوں میں 5500 فوڈ باسکٹس فراہم کیں۔ اس سے 33 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔ اس کے علاوہ افغانستان کے 13 مختلف صوبوں میں بے گھر افراد کے لیے 4882 خیمے اور دیگر گھریلو سامان فراہم کیا جس سے 34 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
دوسری جانب شام کے گورنریٹ دمشق میں متاثرہ خاندانوں میں 314 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔


حضر موت میں 200 شیلٹر بیگز تقسیم کیے گئے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ادھر لبنان کے مغربی علاقے البقاع میں ضرورت مند خاندانوں میں 469 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن کے علاقے حضرموت میں سیلاب اور بارش سے متاثرین میں 200 شیلٹر بیگز تقسیم کیے۔

 

شیئر: