خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعرات کو جدہ سے ریاض پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرریاض ریجن کے نائب گورنرشہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا خیرمقدم کیا۔
شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ خالد بن سعد بن فہد، شہزادہ فیصل بن سعود بن عبدالعزیز، الباحہ ریجن کے گورنرشہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز، خادم حرمین شریفین کے مشیر شہزادہ ڈاکٹرعبدالعزیز بن سطام بن عبدالعزیز دیگر شاہی شخصیات اور عہدیدار بھی ان کے ہمراہ تھے۔
قبل ازیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔