Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے انڈیا کے ساتھ پر امن خلائی سرگرمیوں کی منظوری دے دی ہے

’ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن کے کونسل کی تشکیل 3 سال کی مدت کے لیے کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد ووزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں آج منگل کو ریاض میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر غور و خوض کے بعد اہم فیصلے کئے ہیں۔
کابینہ نے سعودی سپیس ایجنسی اور انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے درمیان خلائی سرگرمیوں میں پر امن مقاصد کے لیے مفاہمتی یاد داشت کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے ای اسپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن کے کونسل کی تشکیل 3 سال کی مدت کے لیے کی ہے جس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے۔
سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اور کارکنان، خواہ وہ سول ہوں یا فوجی، کے لیے سفری درجات کے تعین کے قواعد کی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی عرب کی ہیومن رائٹس کمیشن اور دیگر ممالک کے ہم منصب اداروں کے درمیان انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یاد داشت کے رہنما نمونے کی منظوری دی گئی ہے۔
 

شیئر: