Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ماسکو انٹرنیشنل بُک فیئر کا آغاز کل، سعودی عرب کی شرکت

مملکت کے ثقافتی شعبے میں ہونے والی ترقی سامنے رکھی جائے گی۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 روس میں 38 ماسکو انٹرنیشنل بُک فیئر کا آغاز بدھ سے ہو رہا ہے جو 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔
سعودی ’لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن‘ کی سربراہی میں سعودی عرب کا ایک وفد میں شرکت کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ایونٹ میں مملکت کے ثقافتی شعبے میں ہونے والی ترقی لوگوں کے سامنے رکھی جائے گی۔
ایونٹ میں 300 سے زیادہ پبلشرز اور بک ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ کئی ممالک بھی حصہ لیں گے۔ ان میں سعودی عرب کے علاوہ بیلا روس، چین ، متحدہ عرب امارات اور شمالی کوریا شامل ہیں۔
کمیشن کے سی ای اوعبدالطیف الواصل نے بتایا  بک فیئر، سعودی عرب کے ادبی اور تخلیقی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سامعین اور ناظرین کے سامنے پیش کرنے کا ایک موقع ہے۔
انھوں نے کہا کہ کمیشن چاہتا ہے کہ ادب، طباعت اور ترجمے کے شعبے میں تعاون کو فروغ ہو اور سعودی مواد کی دنیا تک رسائی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو۔
یہ اقدام ان وسیع کوششوں کو آگے بڑھانے کا ایک حصہ ہے جن کے ذریعے مقامی پبلشرز کی مدد اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے، عالمی ثقافتی فورمز پر مملکت کی موجودگی میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔
 کمیشن کے انیشیٹِیوز، مملکت کے وژن 2030 کے منصوبے کی تکمیل میں تعاون کر رہے ہیں جس کے تحت ثقافت، قومی ترقی اور عالمی تبادلوں کا مرکز ہوگی۔

 

شیئر: