پرنس محمد بن سلمان گلوبل سینٹر فارعربک کیلی گرافی نے ریاض انٹرنیشنل بک فیئر کے دوران دوسرے عربی خطاطی مقابلے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق عربی خطاطی مقابلہ 2 سے 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی کی دیواروں پر خطاطی تہذیبی ورثے کی عکاسNode ID: 890844
-
درعیہ میں ’سمر آف الزلال‘ ورکشاپس، فن خطاطی میں لوگوں کی دلچسپیNode ID: 893090
مقابلے کا مقصد عربی خطاطی کو سعودی ثقافتی شناخت، اسلامی اور عرب تہذیب کے فنی ورثے کے بنیادی حصے کے طور پر فروع دینا ہے۔
نو مقامی اور بین الاقوامی خطاط ثلث، رقہ اور جلی دیوانی کیٹیگری میں ہر ایک کے لیے پہلی تین پوزیشنوں کےلیے مقابلہ کریں گے۔
اس اقدام کا مقصد دنیا بھر میں روایتی عربی خطاطی کا احیا، اعلی ترین فنکارانہ معیارات کے تحت تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
پرنس محمد بن سلمان گلوبل سینٹر اپنے مشن کو ایسے اقدامات کے ذریعے آگے بڑھا رہا ہے جو اسے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا ہے جو کہ ورثے، فنون، فن تعمیر اور ڈیزائن میں عربی خطاطی کو فروغ دے رہا ہے۔