Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہماری سعودی کہانی‘ ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے بریدہ میں موبائل انٹرایکٹیو ایگزیبیشن

علاقائی عجائب گھروں کے بارے میں ایک جگہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے میوزیم کمیشن نے موبائل کی انٹرایکٹیو نمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کا نام ’سعودی سٹوری: اے ونڈو اِن ٹُو میوزیمز‘ ہے۔
یہ مملکت میں اپنی طرز کی پہلی ایسی نمائش ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے علاقائی عجائب گھروں کے بارے میں ایک جگہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔
یہ نمائش پہلے مرحلے میں قصیم ریجن، بریدہ میں پہنچی ہے۔ انہی دنوں اس شہر میں ’بریدہ ڈیٹس کارنیوال‘ بھی جاری ہے جو 13 ستمبر تک آنے والوں کے لیے بصری، سماعی اور احساس کے تجربات پیش کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’ہماری سعودی کہانی‘ کے عنوان سے جس نمائش کا آغاز ہوا ہے وہ علاقائی عجائب گھروں کی شناخت کا اظہار ہے اور کمیشن کا منصوبہ ہے کہ آنے والے برسوں میں اس کا مرحلہ وار افتتاح  کیا جائے۔
 11 عجائب گھر سعودی عرب کے ریجنوں کے ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو پیش کریں گے۔ ہر عجائب گھر قومی تفاخر کی ایک مخصوص کہانی لوگوں کے سامنے رکھے گا جسے مشترکہ بیانیے کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔
دیکھنے والوں کے لیے یہ نمائش صناعی کے 11 نمونوں کے ساتھ شروع ہوگئی ہے جنھیں ڈیجیٹل انداز حرکت، ڈیزائن اور صوتی اثرات کے ساتھ دوبارہ پیش  کیا گیا ہے جس سے مملکت کے ورثے کے ساتھ براہِ راست انٹرایکٹیو ہو کر جُڑنے کا موقع ملتا ہے۔

 

شیئر: