سعودی عرب میں پہلی ثقافتی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد
سرکاری اور نجی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی وزارت ثقافت کے زیر انتظام پہلی ثقافتی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کے شرکا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے جو مقامی اور عالمی سطح پر ثقافتی امور میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ثقافتی سرمایہ کاری کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مملکت میں اپنی نوعیت کی ہونے والی پہلی ثقافتی کانفرنس 29 اور 30 ستمبر کو ریاض کے کنگ فہد ثقافتی مرکز میں منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس میں 38 اجلاس ہوں گے جس میں مختلف ممالک سے 100 سے زائد سپیکرز شرکت کریں گے۔
وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کا کہنا ہے’ کانفرنس ثقافتی منصوبوں کے فروغ اور حوالے سے سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے علاوہ تخلیقی شعبوں میں کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کےلیے اہم ثابت ہوگی۔‘
