Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دوسرے عربی کیلی گرافی آرٹس فورم کا آغاز

13 ملکوں کے 105 خطاطوں کے 138 فن پارے رکھے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میں دوسرے عربی کیلی گرافی آرٹس فورم کا آغاز ہوا ہے جس میں عرب اور بین الاقوامی خطاطوں کے ساتھ وژول آرٹسٹ بھی شریک ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق 28 اگست تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا مقصد آرٹسٹوں کی سپورٹ، عربی خطاطی کی ثقافت کا فروغ اوراس قدیم فن کی خوبصورتی اور تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔
فورم کے کوآرڈینیٹر سعود خان نے بتایا’ اپنی نوعییت کے اس منفرد ایونٹ میں 13 ملکوں کے 105 خطاطوں کے 138 فن پارے رکھے گئے ہیں، ان میں سعودی خطاطوں کے ایک ممتاز گروپ کا کام شامل ہے۔


خطاطوں کیکمیٹی نے فن پاروں کے انتخاب کے ایک پیچیدہ عمل کی نگرانی کی (فوٹو: ایس پی اے)

سینیئر خطاطوں کی ایک کمیٹی نے کام کے اعلی معیار کویقینی بنانے کے لیے ایک فن پاروں کے انتخاب کے ایک پیچیدہ عمل کی نگرانی کی۔
اس ایونٹ میں نوجوان ٹیلنٹ کی مدد کے لیے لائیو آرٹ پرفارمنٹس اور خصوصی ورکشاپس شامل ہیں۔
یہ فورم سعودی وژن 2030 کے ساتھ مل کر ایک قومی انیٹشیو کے حصے کے طور پر وژول آرٹس کی سپورٹ کرتا ہے جو مملکت کی اہم ثقافتی شناخت ہے۔

 

شیئر: