Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی وُڈ ایکسپو‘ کاروباری نیٹ ورکنگ بڑھانے کے مواقع فراہم کرے گا

اس ایونٹ میں 10 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوں گے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
ریاض میں دوسری ’سعودی وڈ ایکسپو‘ کا افتتاح اس اعلان کے ساتھ ہوا ہے کہ لکڑی اور لکڑی سے چیزیں بنانے کے کام سے وابستہ شعبوں کو ان کی موجودہ حالت سے بہتر بنایا جائے گا۔
اس ایکسپو کا افتتاح صعنتی ترقی کے نائب وزیرعبدالعزیز الاحمدی نے ریاض کے ’انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبشن سینٹر‘ میں کیا۔
آئندہ تین دن تک مملکت میں ہونے والے اس سب سے بڑے ایونٹ میں لکڑی اور اس کے کام سے متعلق (اس کے مواد، پیداوار، خاتمے اور ری سائیکلنگ) پر بات کی جائے گی جس میں 10 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوں گے۔
یہ ایونٹ ان شرکا کے لیے کاروباری نیٹ ورکنگ بڑھانے اور شراکت داریوں کے مواقع فراہم کرنے میں اضافہ کرے گا۔
نمائش میں مملکت میں تیزی سے پھیلتے ہوئے لکڑی اور لکڑی سے چیزیں بنانے کے کام کے شعبے کو لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے وژن 2030 کے نصب العین کے تحت مملکت میں لکڑی اور لکڑی سے بنائی جانے والی چیزوں کی بڑھتی ہوئی مانگ پورا کرنے کا خاص طور پر ذکر کیا جائے گا۔

سب سے بڑے ایونٹ میں لکڑی اور اس کے کام سے متعلق بات کی جائے گی( فوٹو: عرب نیوز)

ایکسپو میں لکڑی کی پروڈکٹس کی وسیع رینج، مشینری اور تکمیلی عمل کے لیے اختیار کیے جانے والے حل ایک چھت کے نیچے زیرِ بحث ہوں گے جن ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تعیمرات، تجارتی مقامات کے اندرونی حصوں کی سجاوٹ اور ڈیزائن کی صنعت شامل ہیں۔
ایکسپو میں ڈی ایم جی ایونٹس کے صدر میٹ ڈینٹن نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سعودی عرب کی نمائش کی صنعت اور دنیا بھر میں ایکسپو کے شعبے کے لیے انتہائی دلچسپ وقت ہے۔ اس مارکیٹ کو سعودی وژن 2030 سے مہمیز ملی ہے۔ یہاں بہت زیادہ انیشٹِیوز ہیں۔ آپ کو سپلائر کے ساتھ رابطے رکھنے ہیں اور انھیں مقامی ٹھیکیداروں کے ساتھ ملا دینا ہے۔
انہوں نے کہا ’سعودی وڈ ایکسپو ان 39 میں سے ایک ایونٹ ہے جو ہم اس سال منعقد کر رہے ہیں۔ ہم مارکیٹ کی قیمت کے نمائندے بھی ہیں جہاں ہم بین الاقوامی نمائش کاروں کو لا سکتے ہیں۔‘

 ایکسپو کا افتتاح صعنتی ترقی کے نائب وزیر نے ایگزیبشن سینٹر‘ میں کیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

’ان کی پروڈکٹس ایک جگہ جمع کر کے لوگوں کو دکھا سکتے ہیں اور ان کا رابطہ مقامی ہم منصبوں اور خریداروں سے کرا سکتے ہیں۔ یہاں لوگ شراکت داری کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں اور میرے خیال میں اسی وجہ سے مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔
مملکت بھر میں اس وقت وسیع پیمانے پر تعمیر و ترقی کے کام ہو رہے ہیں جن میں رہائشی، تجارتی اور مہمان نوازی کے منصوبے شامل ہیں۔ ان کے لیے ایکسپو، سپلائرز کو موافق مقام مہیا کرتا ہے جہاں وہ سنجیدہ خریداروں سے مل سکیں اور آئندہ منصوبوں کے لیے پروڈکٹس کا انتظام کر سکیں۔
 ایونٹ کے سینیئر نائب صدر محمد قاضی نے کہا ’آئندہ تین دنوں میں سعودی وڈ ایکسپو، مملکت کی پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار ترقی کے عزم کے لیے ایسا تعاون فراہم کرے گی جو بین الاقوامی سطح پر لکڑی اور اس سے بننے والی چیزوں کے شعبے کے معیار کے مطابق ہوگا۔

مملکت بھر میں وسیع پیمانے پر تعمیر و ترقی کے کام ہو رہے ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

ان کا کہنا تھا ’سعودی وژن 2030 کے ساتھ ساتھ اس وقت لکڑی اور وہ ٹیکنالوجی جو لکڑی سے چیزیں بنانے میں مدد دیتی ہے، اس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ نمائش بطور حکمتِ عملی، ایک شعبے کو دوسرے سے ملانے کی جگہ ہے جہاں چیزوں کے حل بھی بتائے جائیں گے اور یہ چیزیں آنے والے کئی برس تک اس مارکیٹ کی تشکیل کریں گی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم ٹھوس لکڑی کے کام میں بہت مہارت رکھتے ہیں۔ سب کچھ ہاتھ سے بنایا جاتا ہے اور لکڑی مقامی طور پر پیدا کی جاتی ہے۔ ہم اس مارکیٹ میں 2003 سے ہیں اور دوسروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے منتظر ہیں۔

 

شیئر: