Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے اماراتی صدر کی ملاقات، فلسطین سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

امارات کے صدر مختصر دورے کے بعد مملکت سے روانہ ہوگئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلدقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے خاص طور پر فلسطین سمیت حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
 امارات کے صدر مختصر دورے کے بعد مملکت سے روانہ ہوگئے، سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان نے انہیں رخصت کیا۔
قبل ازیں شیخ محمد بن زاید آل نہیان سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خیرمقدم کیا۔
یہ دورہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات کو اجاگر کرنے کے لیے ہے۔

 

شیئر: