خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے شیخ علی عبداللہ الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو تعزیتی مکتوب روانہ کیے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ علی عبداللہ الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کی خبر سے گہرا رنج ہوا ہے۔ ہم آپ اور متوفی کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔‘