Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے، 16 افراد ہلاک

مظاہرین حکومت سے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے کے شرکا پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ربڑ گولیوں کے استعمال کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز نیپال پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس کے بعد کم از کم 16 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔
مظاہرین حکومت سے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
کٹھمنڈو ویلی پولیس کے ترجمان شیکھر کھنل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سولہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تقریباً 100 افراد زیرِ علاج ہیں، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

شیئر: