جدہ میں پہلی مرتبہ، گٹر کے ڈھکن چوری کرنے واقعات
’سکریپ مارکیٹ کو فوری طور پر منظم اور مؤثر ضابطوں کے تحت لانا انتہائی ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
تشویش ناک پیش رفت کے طور پرجدہ کے علاقے الاجاوید میں گٹر کے کے 50 سے زیادہ ڈھکن چوری کر لیے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گٹر کے ڈھکن کی چوری نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ بچوں اور بڑوں دونوں کی جانوں کے لیے شدید خطرہ بھی ہے۔
علاوہ ازیں ڈھکن چوری کرنے بعد گٹر میں پانی بھرنے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔
سروے کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ نیشنل واٹر کمپنی کی فیلڈ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دیکھا کہ تمام ڈھکن چوری ہو چکے ہیں جبکہ معلومات کے مطابق حی الاجاوید کے وہ علاقے جہاں ڈھکن چوری ہوئے ہیں وہ علاقے کمپنی کے آپریشنل دائرے میں شامل نہیں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کا مختلف علاقوں میں بار بار ہونا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ سکریپ مارکیٹ کو فوری طور پر منظم اور مؤثر ضابطوں کے تحت لانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ سرگرمیاں انسانی جانوں اور املاک کے لیے بڑے خطرات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین معاشی اور سلامتی کے اثرات بھی مرتب کرتے ہیں۔