Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ثانوی سکول کے نصاب میں فرسٹ ایڈ کو شامل کیا جائے گا

ہلال احمر کا کہنا ہے مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ثانوی سکول کے نصاب میں فرسٹ ایڈ کو بطور مضمون شامل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ہلال الاحمر اور وزارت تعلیم کے اشتراک سے سال 2025 - 2026 کے نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے گا۔
عکاظ کے مطابق سعودی ہلال الاحمر کا کہنا ہے ’طلبا کو ابتدائی طبی امداد کے بار ے میں معلومات فراہم کرنا معاشرے کےلیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔‘
’فرسٹ ایڈ کے بارے میں معلومات رکھنے والے کہیں بھی ضرورت پیش آنے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔‘
اس حوالے سے ہلال الاحمر کے ذمہ دار کا مزید کہنا تھا’ وزارتِ تعلیم اور قومی مرکز برائے نصابِ تعلیم کے اشتراک سے ابتدائی صحت معلومات پروگرام کے تحت مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔‘
فرسٹ ایڈ کا مضمون اختیاری ہوگا، لازمی نہیں۔ مضمون کو اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ اس سے طلبا کو عملی زندگی میں فائدہ ہوگا۔

 

شیئر: