Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ایشیا کپ: انڈیا اور متحدہ عرب امارات آج آمنے سامنے ہوں گے

یو اے ای اور انڈیا اس سے قبل ایک ہی مرتبہ ٹی20 فارمیٹ میں آمنے سامنے آئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی 20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں آج انڈیا اور میزبان متحدہ عرب امارات آمنے سامنے ہوں گے۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ ٹاس سات بجے شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا ایک طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے تاہم ٹی20 کرکٹ عالمی چیمپیئن ہونے کی وجہ سے انڈیا ایونٹ میں فیورٹ ہو گا۔
شبمن گل ٹی20 میں بطور نائب کپتان واپسی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں انہوں نے 155.87 کے سٹرائیک ریٹ سے 650 رنز بنا رکھے ہیں اور ایشیا کپ میں ان سے بہترین پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے کوچ انڈین نژاد لال چند راجپوت ہیں، انہوں نے انڈیا کو سنہ 2007 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتح بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
میزبان متحدہ عرب امارات کی ٹیم حالیہ سہ ملکی سیریز میں افغانستان اور پاکستان سے بھی ہار چکی ہے جبکہ اس سے قبل یوگینڈا نے بھی اسے مات دی تھی۔
ٹی20 کرکٹ فارمیٹ میں انڈیا اور متحدہ عرب امارات صرف ایک مرتبہ آمنے سامنے ہوئے جس میں انڈیا کا پلڑا بھاری رہا تھا۔

شیئر: