سعودی ہلال الاحمر اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ایڈ کے عالمی دن کی مناسبت سے طائف شہر میں لوگوں کو ہنگامی طبی امداد کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے کیمپس لگائے گئے۔
سبق نیوز کے مطابق ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ہربرس ستمبر کے دوسرے سنیچر کو منایا جاتا ہے۔ ریجنل ہلال الاحمر کی جانب سے طائف کے چھ مقامات پر آگاہی کیمپس کا انتظام کیا گیا ہے جن میں تیرا مال، الخمسین واکنگ ٹریک، الردف پارک، دا پارک اور جوری مال شامل ہیں جہاں آنے والوں کو ہنگامی طبی امداد کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ثانوی سکول کے نصاب میں فرسٹ ایڈ کو شامل کیا جائے گا
Node ID: 894263 -
ہلال الاحمر کی مسجد الحرام کے کارکنوں کو ’ فرسٹ ایڈ‘ کی تربیت
Node ID: 894516
ہلال الاحمر اتھارٹی نے اس ضمن میں ’ہنرسیکھیں‘ کے عنوان مہم شروع کی ہے جس میں متعدد تربیت یافتہ رضاکاروں کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
اس ضمن میں اتھارٹی کے تحت دوہفتے کی مفت تربیتی کلاسوں کی سہولت بھی فراہم کی ہے جس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے اصولوں اور طریقوں کے بارے میں تعلیم دی جائے گی علاوہ ازیں ماہرین کے لیکچرز بھی تربیتی پروگرام میں شامل ہوں گے۔