مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش کا امکان
’تیز بارش نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا سبب بن سکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار کومکہ مکرمہ، جازان، عسیر اورالباحہ میں کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں میں گرج چمک ہوگی اور تیز نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا سبب بن سکتی ہے‘۔
’اس کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلیں گی جو افقی حد نگاہ کو کم کر دیں گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ، نجران، مشرقی علاقہ اور ریاض میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے‘۔
’جبکہ تبوک اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں گرد و غبار اُڑانے والی ہوائیں چلیں گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں شمال مغرب سے شمال کی سمت ہوا چلے گی جس کی رفتار 18 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔
’جنوبی حصے میں تیز ہوا کی وجہ سے موجوں کی اونچائی ایک سے دو میٹر تک اور بعض اوقات ڈھائی میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے‘۔
’خلیجِ عرب میں ہوا شمالی حصے پر شمال سے جبکہ وسطی اور جنوبی حصوں پر جنوب مشرقی سے شمال مشرقی سمت چلے گی جس کی رفتار 15 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔