نیپال کی نو منتخب وزیراعظم سشیلا کارکی نے کرپشن کے خاتمے کے لیے مظاہرین کے مطالبات پر عمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وزیراعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اتوار کو اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ’ہمیں جنریشن زی کی سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
- 
نیپال کی نئی وزیراعظم جن کا انتخاب ایک ایپ پر ووٹنگ کے ذریعے ہواNode ID: 894572
73 سالہ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ’یہ گروپ جس چیز کا مطالبہ کر رہا ہے وہ کرپشن کا خاتمہ، گڈ گورننس اور معاشی مساوات ہے۔ آپ کو اور مجھے اسے پورا کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ان کی عبوری حکومت چھ ماہ سے زیادہ ایک دن بھی یہاں نہیں رہے گی۔‘
جمعے کو نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے عبوری حکومت کی سربراہی سنبھالتے ہوئے ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
The first world leader elected via Discord, Sushila Karki, has been sworn in as Nepal’s interim prime minister after Gen Z overthrew the government pic.twitter.com/sP90nfWEsa
— FearBuck (@FearedBuck) September 12, 2025
وزیراعظم کے اس تقرر کو خاص بنانے والی بات یہ ہے کہ سشیلا کارکی کو منتخب کرنے کا فیصلہ نیپال کے جین زی مظاہرین نے چیٹ ایپ ’ڈسکارڈ‘ پر کیا۔
’ڈسکارڈ‘ ایک چیٹنگ ایپ ہے جو جیسن سیٹرون اور سٹینسلاف وِشنوسکی نے سنہ 2015 میں گیمرز کے لیے تیار کی تھی جو اب ایک مقبول سوشل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
نیپال میں جاری بدعنوانی اور روایتی سیاست سے نالاں نوجوانوں نے ’ڈسکارڈ‘ پر ایک سرور بنایا جسے ’یوتھ اگینسٹ کرپشن‘ کا نام دیا گیا۔














