Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے پر دو شہری گرفتار

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
ریاض پولیس نے عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
عاجل نیوز نے ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ملزمان کے اس عمل سے دوسروں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کی تلاش بھی جا ری ہے۔
خیال رہے سعودی عرب میں کسی غیرقانونی عمل کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب قرار پاتے ہیں۔

 

 

شیئر: