تبوک میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
جمعرات 3 جولائی 2025 13:03
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص رہائشی علاقے میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک ریجن پولیس نے دوسروں کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص کو وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر گرفتار کیا گیاہے‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص رہائشی علاقے میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص سے تفتیش جاری ہے جس کی تکمیل پر اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیاجائے گا‘۔