Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شامی اور ایرانی صدر کی ملاقات

خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے دوحہ میں جمہوریہ شام کے صدر احمد الشرع اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی ولی عہد جو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود سے شامی صدر احمد الشرع نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات ، شام کی ترقی و استحکام اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت اور رکن کابینہ و قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان و ولی عہد کے سیکرٹری ڈاکٹر بندر بن عبید الرشید بھی موجود تھے۔
 دوسری جانب دوحہ  کانفرنس کی سائیٹ میٹنگ کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی خصوصی ملاقات کی اس موقع پر علاقائی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

 

 

شیئر: