خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں سعودی وزارت حج و عمرہ اور ’خدمت ضیوف الرحمن پروگرام‘ کے اشتراک سے پانچویں حج کانفرنس و نمائش کا انعقاد 9 سے 12 نومبر 2025 تک جدہ سپرڈوم میں ہوگا۔ اس مرتبہ کانفرنس کا عنوان ’مکہ سے دنیا تک‘ رکھا گیا ہے۔
برعاية خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود -حفظه الله- ينطلق في نوفمبر القادم مؤتمر ومعرض الحج @HajjConfEX بنسخته الخامسة، تحت شعار #من_مكة_إلى_العالم، وبمشاركة مختلف الجهات الحكومية والخاصة والقطاع الغير ربحي، وذلك بهدف توحيد كافة الجهود لدعم وتطوير منظومة… pic.twitter.com/iFSXQfrYMA
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) September 18, 2025
اخبار 24 کے مطابق گزشتہ کانفرنسوں کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
پانچویں کانفرنس میں 80 سے زائد سیشنز اور 60 ورکشاپس ہوں گی جن میں دنیا بھر سے تعلیمی، تحقیقی، سفارتی اور حج امور کے ماہرین شریک ہوں گے اس کے علاوہ 2400 سے زائد افراد کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
جدہ سپرڈوم میں انٹرنیشنل حج اور عمرہ کانفرنس و نمائش کاافتتاحNode ID: 654806
-
جدہ: تین روزہ حج وعمرہ کانفرنس ختم، متعدد سفارشات پیش کی گئیںNode ID: 655696
-
چوتھی حج کانفرنس اور ایکسپو 13 جنوری 2025 سے جدہ میںNode ID: 882452
چوتھی کانفرنس میں 137 ممالک سے 220 سے زائد اداروں نے شرکت کی جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی تھی اور 670 سے زائد معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔ جن کے اثرات گزشتہ حج سیزن میں خدمات کے معیار میں واضح طور پر نظر آئے۔
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (دارۃ )اس کانفرنس میں ایک سائنسی و ثقافتی فورم ’تاریخ حج و حرمین شریفین‘ کے عنوان سے منعقد کرے گی جس میں حج کی تاریخی، ثقافتی اور تمدنی جہت پر روشنی ڈالی جائے گی اس فورم میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حج تجربات کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
کانفرنس کے ساتھ ایک وسیع البنیاد نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جو 52 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوگی جس میں 260 سے زائد قومی و بین الاقوامی ادارے شرکت کریں گے۔ نمائش میں ’انویویشن زون‘ بھی شامل ہوگا جہاں 15 نئی کمپنیوں اور نوجوان کاروباری افراد کو تین اہم چیلنجز کے تحت حج خدمات کے لیے تخلیقی حل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق یہ کانفرنس اور نمائش حج خدمات کے میدان میں ترقی، اختراع اور عالمی شراکت داری کے قیام کے لیے ایک منفرد بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔
وزارت نے دنیا بھر کے ماہرین، محققین اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرکے اس بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بنیں۔