Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگوروں کے کارٹن میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش

 15 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی جا رہی تھی(فوٹو سبق)
سعودی کسٹم افسران نے جدہ  اسلامی بندرگاہ سے 15 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  نشہ آور گولیاں انگوروں کے کارٹن میں مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ انگوروں کے کارٹن لبنان کے دارالحکومت بیروت سے  مملکت بھیجے گئے تھے۔ 
سعودی کسٹم افسران نے محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے ان افراد کو بھی گرفتار کرلیا جنہوں نے انگوروں کے کارٹن میں نشہ آور گولیاں وصول کی تھیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی کسٹم نے چند روز قبل ہی نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔ بیس لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں بری سرحدی چوکی کے راستے سعودی عرب سمگل کی جارہی تھیں۔

شیئر: