Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں خاتون کے قتل پر مصری کو سزائے موت

سزا پر جمعرات کو جدہ میں عملدرآمد کیا گیا- (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جدہ میں ایک خاتون کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر مصری شہری کو سزائے موت دے دی گئی-
ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصری شہری نے ہموطن خاتون پر چھری سے تابڑ توڑ حملے کیے تھے جس سے وہ زخموں کی تاب نہ  لاکر چل بسی تھی-
مصری شہری عطیہ محمد مصر کی خاتون امانی الدرملی کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا- پولیس نے تلاش کرکے اسے عدالت کے حوالے کردیا تھا-
فوجداری عدالت نے الزام ثابت ہوجانے  پر عطیہ کو سزا سنادی تھی- جسے جمعرات کو جدہ میں نافذ کردیا گیا-
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فوجداری عدالت کے فیصلے کی توثیق کردی تھی جبکہ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فرمان بھی جاری کردیا تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: