جدہ میں تیسری سعودی فیشن ٹیکس ایکسپو کا آغاز انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں کردیا گیا۔ اس موقع پر متعدد سفارتکار بھی شریک ہوئے۔ نمائش 28 ستمبر تک جاری رہے گی
سبق نیوز کے مطابق ’فیشن ٹیکس ایکسپو‘ میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والی مقامی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
مزید پڑھیں
ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مقامی معروف مرد و خواتین تاجروں نے بھی شرکت کی۔ جبکہ سفارتکاروں میں ترکیہ کے قونصل جنرل مصطفی اونال ، فرانس کے قونصل جنرل محمد نھاض کے علاوہ فرانسیسی ثقافتی وفد کے ارکان، بھارتی قونصل جنرل احمد خان سوری اور جرمن وفد کے نمائندے بھی موجود تھے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نمائش کو فیشن انڈسٹری کے شعبے میں مہارتوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پرزوردیا۔
نمائش کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مملکت کو اب اس صنعت کے حوالے سے مستقبل کے لیے ایک اہم شراکت دار کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔