دبئی میں سیکنڈری سکول کے ایک طالب علم نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، ملنے والا ایک پرس اس کے مالک کو واپس کردیا جس میں دو لاکھ درہم مالیت کا چیک اور نقد رقم موجود تھی۔
دبئی پولیس نے طالب علم کے سکول کا دورہ کیا اورعیسیٰ عباس محمد عبداللہ کو اس کے کلاس فیلوز کے سامنے اعزاز اور خصوصی انعام سے نوازا۔
مزید پڑھیں
-
ڈرائیور کی ایمانداری، 80 لاکھ مصری پاؤنڈ واپس کر دیےNode ID: 883088
’آپ کا شکریہ ادا کرنے آپ تک پہنچتے ہیں‘ کے اقدام کا مقصد معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے والوں کو سراہنا ہے۔
القصیص پولیس سٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد الھاشمی نے انتظامی امور شعبے کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ناصر عبدالعزیز الخاجۃ کی موجود گی میں انعام دیا۔
ایمانداری پر طالب علم کی تعریف کی اور بتایا کہ طالب علم نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پرس کو اس کے مالک تک بحفاظت واپس کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ’عیسیٰ عباس محمد عبداللہ کا یہ اقدام ایمانداری اور معاشرے کا ذمہ دار فرد ہونے کی ایک مثال ہے۔‘
عیسی عباس نے دبئی پولیس جنرل کمانڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’یہ اعزاز میرے اور کلاس فیلوز کے لیے فخر کا باعث ہے۔‘
اس سے قبل دبئی پولیس نے ایسٹونیا کی خاتون سیاح ماریون کالگون کو ان کی ایمانداری پر اعزاز سے نوازا تھا۔
غیرملکی خاتون کو دبئی کے ایک سیاحتی علاقے میں سونے کے زیورات ملے تھے جنہیں اس نے فوری طور پر ٹورسٹ پولیس کے حوالے کردیے۔
دبئی ٹورزم پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کمیونٹی کے ارکان ملنے والی بہت سی چیزیں پولیس کے حوالے کرتے ہیں۔ ان میں قیمتی گھڑیاں، زیورات، پرس، موبائل فون، نقد رقم شامل ہیں۔