Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی ریاض کی شاہراہ مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز سے موسوم کرنے کی ہدایت

شیخ عبدالعزیز آل الشیخ تے 26 برس تک اپنے منصب پر خدمات انجام دیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کی کسی مرکزی شاہراہ کو مملکت کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ سے موسوم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلام ، وطن اور مسلمانوں کی خدمت کرنے اور شرعی علوم کی تعلیم کے حوالے سے مفتی اعظم کی خدمات کے اعتراف میں ولی عہد نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی اہم و مرکزی شاہراہوں میں سے کسی ایک کو ان کے نام سے موسوم کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے منگل 23  ستمبر  ایوان شاہی نے سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کا اعلان کیا۔
شیخ عبدالعزیز آل الشیخ 1940 میں ریاض میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے  قرآن و حدیث و فقہ میں ان کی غیرمعمولی دلچسپی رہیِ انہوں نے ریاض کے اسلامی اداروں میں اعلی دینی تعلیم حاصل کی۔
سال 1999 میں انہیں سعودی عرب کے مفتی اعظم کے منصب پرفائز کیا گیا ۔ تقریبا 26 برس تک انہوں نےاس منصب پر خدمات انجام دیں اس دوران انہوں نے معیشت، معاشرتی اطوار اور دور جدید کے حوالے سے مثالی انداز میں شرعی نکات کی روشنی میں رہنمائی فراہم کی۔

 

شیئر: