ریاض کے شہریوں نے ایک ہفتے کے دوران 4.5 ارب ریال خرچ کیے
مملکت میں شہریوں اور رہائشیوں نے 12.7 ارب ریال کے اخراجات کیے (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہریوں اور رہائشیوں نے 12.7 ارب ریال کے اخراجات کیے جواس سے قبل ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے رپورٹ میں بتایا 21 سے 27 ستمبر کے دوران 221.4 ملین آپریشنز کے ذریعے 12.7 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
ٹرانسپورٹ پر 917.2 ملین ریال، صحت پر 843.8 ملین ریال، ریستوران اور کیفے پر اخراجات 1.5 ارب ریال رہے،10 فیصد اضافہ ہوا۔
بیکری اور مٹھائیوں پر 255.2 ملین ریال، ہوٹلنگ پر 233 ملین ریال، کھانے اور مشروبات پر 1.8 ارب ریال، ملبوسات اور اس سے متعلقہ اشیا پر 951 ملین ریال، تفریح اور ثقافت پر 378.9 ملین ریال خرچ کیے گئے جو 11 فیصد زیادہ ہیں۔
پروفیشنل تجارتی خدمات پر 823 ملین ریال، الیکٹرانک اشیا 204.8 ملین ریال، تعمیراتی سامان 413.2 ملین ریال، زیورات کی خریداری پر 325.5 ملین ریال، کمیونیکیشن پر 155.7 ملین ریال، تعلیم پر 113.4 ملین ریال کے اخراجات کیے گئے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہیں۔
گیس سٹیشن پر 948.5 ملین ریال، لانڈری کے اخراجات 44.5 ملین ریال اور دیگر خدمات پر 1.9 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے شہریوں نے کیے جو 4.5 ارب ریال رہے۔ جدہ کے رہائشی دوسرے نمبر پر رہے۔ ایک ہفتے میں 1.8 ارب ریال خرچ کیے۔
دمام کے باشندے تیسرے نمبر پر رہے۔ ایک ہفتے کے دوران 640.8 ملین ریال خرچ کیے۔ مکہ مکرمہ کے رہنے والوں نے 495.8 ملین ریال اور مدینہ منورہ کے باشندوں نے 485.6 ملین ریال کے اخراجات کیے۔
طائف کے رہائشیوں نے 270.8 ملین ریال، تبوک 224.8 ملین ریال، الخبر کے باشندوں نے 147.8 ملین ریال، جازان کے رہائشیوں نے 141.9 ملین ریال کے اخراجات کیے۔
