سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟
جمعرات 2 اکتوبر 2025 9:56
’مکہ مکرمہ کے جنوبی ساحلی علاقوں میں حدنگاہ تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ سکتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جازان، عسیر، باحہ کے کچھ حصوں اور مکہ مکرمہ کے جنوبی پہاڑی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’بعض علاقوں میں بارش سیلابی ریلوں کا سبب بن سکتی ہے جوژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی علاقے اور نجران کے کچھ حصوں میں گرد و غبار اڑانے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا جس کے باعث مکہ مکرمہ کے ساحلی حصوں بالخصوص جنوبی ساحلی علاقوں میں افقی حدنگاہ تقریباً نہ ہونے کے برابر رہ سکتی ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’تیز ہوائیں، جو گرد و غبار اڑاتی ہیں، مشرقی علاقے اور نجران کے کچھ حصوں کو متاثر کریں گی جس کے باعث حدنگاہ تقریباً ختم ہوسکتی ہے خصوصاً مکہ مکرمہ کے جنوبی حصوں میں‘۔
’آج مکہ مکرمہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ابہا میں سب سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری رہے گا‘۔