Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روایتی مسالوں سے تیار کی گئی کافی جو جازانی خواتین کی پہچان ہے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی خواتین سعودی کافی کو ایک مکمل سماجی اور ثقافتی روایت کے طور پر تیار کرنے میں شاندار مہارت رکھتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کا یہ ہنر خولانی کافی کے نفیس ترین بیجوں کو احتیاط سے منتخب کرنے کی وجہ سے نکھر کر سامنے آتا ہے۔ خولانی کافی کے بیج ریجن کے پہاڑی ریجن میں کاشت کی وجہ سے مشہور ہیں۔

خولانی کافی کے بیج  پہاڑی ریجن میں کاشت کی وجہ سے مشہور ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

عالمی یومِ کافی کے موقع پر جازان کی خواتین توجہ کا مرکز بن گئیں جنہوں نے سعودی کافی کے بھرپور ورثے کو تخلیقی اور روایتی انداز میں منایا۔
جازان کی خواتین اپنے خاص انداز سے کافی کو دیگر روایتی مسالوں سے ملاتی ہیں جن میں الائچی، ادرک، زعفران، لونگ اور دارچینی شامل ہیں جس سے کافی کا ذائقہ نمایاں اور خوشبو مزید معطر ہو جاتی ہے۔

اس تیاری میں 30 سے 40 منٹ لگتے ہیں لیکن دوسرے گورنریٹس میں کافی کی تیاری میں جو وقت صرف ہوتا ہے وہ مختلف ہے۔ 

عالمی یومِ کافی کے موقع پر جازان کی خواتین توجہ کا مرکز بن گئیں (فوٹو: ایس پی اے)

حالیہ برسوں میں جازانی کافی، ریجن کے سیاحتی تجربے کا سنگِ بنیاد بن چکی ہے اور سیاح، مقامی کیفے میں بیٹھ کر اس روایت کا مزا لیتے ہیں جس سے یہاں کی سیاحت کو ایک مستند اور ذائقے دار جہت بھی مل جاتی ہے۔

 

شیئر: