ولی عہد نے شیخ بدر الدویش کی ہسپتال میں عیادت کی
’ولی عہد نے ہسپتال جا کر شیخ بدر کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے شیخ بدر بن ہزاع بن شقیر الدویش کی عیادت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہسپتال جا کر شیخ بدر بن ہزاع بن شقیر الدویش کی صحت اور طبی حالت کے بارے میں اطمینان حاصل کیا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ بدر کی صحت کے حوالے سے تسلی دی اور ان کے لیے دائمی صحت و عافیت کی دعا کی ہے۔
دوسری طرف شیخ بدر بن الدویش نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عنایت مندانہ عیادت اور ان کے مخلصانہ جذبات پر گہری شکر گزاری اور قدردانی کا اظہار کیا ہے۔