تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی سے ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی جگہ سہیل آفریدی کو کے پی کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ بات درست ہے کہ علی امین کی جگہ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ہوں گے۔‘