Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعلقات بڑھانے کا جائزہ

دونوں ملکوں کے وزرائے ثقافت نے جی سی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے جمعرات کو کویتی وزیر اطلاعات و ثقاف عبدالرحمن بن بداح المطیری سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے وزرائے ثقافت کے 29 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔
سعودی وزیر ثقافت نے جی سی سی کے وزارتی اجلاس کے انعقاد اور میزبانی کے لیے کویت کو کوششوں کو سراہا، کویتی حکومت اور عوام کےلیے مزید ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان انٹرنیشنل کلچرل ریلیشن کا جائزہ لیا، سعودی، کویتی رابطہ کونسل کے تحت مختلف ثقافتی شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں میں ہونے والے کلچرل ایونٹس، سرگرمیوں اور فیسٹیول مییں ثقافتی شرکت کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، معاون وزیر ثقافت راکان بن ابراہیم الطوق، وزارت ثقافت کے انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی ثقافتی تعلقات انجینیئر فہد بن عبدالرحمان الکنعان موجود تھے۔

 

شیئر: