Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان امیری کے ارکان کی وفات پر قطر سے تعزیت

’وزارت خارجہ نے ایوان امیری کے ارکان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے شرم الشیخ میں ایوان امیری کے ارکان کی وفات پر قطر کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں شرم الشیخ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران ایوان امیری کے ارکان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے وفات پانے والےفراد کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہےاور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے مخلصانہ دعا کی ہے۔
 

شیئر: