سعودی عرب کی شوری کونسل کے سابق ڈپٹی سپیکر و رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹرعبداللہ عمر نصیف اتوار کو دن جدہ میں انتقال کرگئے۔
ان کی عمر 86 برس تھی۔ نماز جنازہ جامع مسجد الجفالی میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف جدہ میں 1939 میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ سال 1964 میں کنگ سعود یونیورسٹی سے کیمسٹری میں گریجویشن کیا۔
برطانوی یونیورسٹی سے سال 1971 میں جیالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں شعبہ تدریس سے منسلک ہوئے۔
ڈاکٹر نصیف نے مملکت کے داخلی اور خارجی امور میں اہم ذمہ داریاں بھی ادا کیں۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے ڈائریکٹر بھی رہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری، شوری کونسل کے ڈپٹی سپیکر، سال 2000 میں انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے بورڈ کے چیئرمین، ورلڈ اسلامک کانفرنس کے چیئرمین کے علاوہ ورلڈ اسلامک کونسل برائے دعوت امداد کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔
انہوں نے انٹرنیشنل اسکاوٹس کمیٹی کے رکن اور مسلم اسکاوٹس فیڈریشن کے سربراہ کے طورپر بھی خدمات انجام دیں۔