Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں، سعودی پوسٹ ’سبل‘ کا انتباہ

انٹرنیٹ پر جعل سازی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی پوسٹ ’سبل ‘ نے خبردار کیا ہے کہ ’جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں، ذاتی معلومات اپ لوڈ کرنے یا ادائیگی سے قبل سائٹ سے متعلق تصدیق کر لی جائے۔
 سعودی پوسٹ نے ایکس اکاونٹ پر جاری انتباہ میں کہا کہ’ بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل سروسز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر جعل سازی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جعل ساز نت نئے طریقے استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔‘
سعودی پوسٹ کا کہنا تھا ’جعل سازوں کی جانب سے سعودی پوسٹ سبل کا لوگو اور شناخت ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے ان کی ذاتی معلومات جن میں شناختی کارڈ نمبر، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ کے حوالے سے دیگر تفصیلات طلب کی جاتی ہیں جنہیں بعدازاں وہ غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کرتے ہیں۔‘
واضح رہے اس سے قبل بھی سعودی پوسٹ کی جانب سے لوگوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہا جائے۔
جعل ساز ایسی ای میلز ارسال کرتے ہیں جن پر سعودی ڈاک کا لوگو یا مونوگرام ہوتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پوسٹ آفس سے ارسال کی گئی ہے۔
میل یا پیغام میں جعل سازوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ پوسٹ آفس میں پارسل آیا ہے جسے وصول کرنے کے لیے ذاتی معلومات فیڈ کی جائیں۔

 

شیئر: