ابوظبی پولیس اور سائبرکرائم ایجنسیز نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکہ بازوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز جن میں شپمنٹ کی وصولی کا کہا جاتا ہے سے ہوشیار رہا جائے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ ایسی ای میلز لوگوں کو آرہی ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ ’آپ کا پارسال آیا ہے جسے وصول کرنے کے لیے تین درھم کی فیس ادا کریں۔
فیس کی ادائیگی کے لیے جعل سازوں کی جانب سے (جعلی) لنک ارسال کیا جاتا ہے جس پر کلک کرنے سے تمام معلومات ان تک منتقل ہوجاتی ہیں ۔
مزید پڑھیں
-
ریاض: تین غیرملکیوں پر مشتمل جعل ساز گروہ گرفتار
Node ID: 894750
سائبرکرائم ایجنسیز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ایسی ای میل پر دیے گئے لنک کو کلک نہ کریں تاکہ آپ کی معلومات محفوض رہیں اور کسی طرح کے چکر میں نہ پھنسیں۔
اس ضمن میں ’امارات الیوم اخبار‘ کا کہنا ہے کہ انہیں یومیہ متعدد کالز کے ذریعے یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ای میل اورسوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ایسے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ’معمولی سی فیس ادا کرکے اپنی شپمنٹ کلئیرکرائیں‘ ۔
ایک اماراتی نے اخبار کو اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ اس چکر میں آنے والا تھا۔ مگر وہ اس سے محفوظ رہا کیونکہ جو ایڈریس میل میں دیا گیا تھا وہ غلط تھا جس کی وجہ سے اس نے لنک کو کلک نہیں کیا۔
اخبار کا کہنا تھا کہ ایسی متعدد کالز موصول ہوئیں جن میں یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں ای میل یا سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے پارسل کی وصولی کے لیے معمولی فیس ادا کرنے کے لیے لنک پر رابطہ کرنے کو کہا گیا تھا۔
دوسری جانب ابوظبی پولیس نے بھی جعل سازوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے پیغامات پرتوجہ نہ دیں جن میں پارسل کی وصولی کےلیے کہا گیا ہو۔