Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چھ ماہ کے دوران سینما باکس آفس آمدنی 448 ملین ریال

 سعودی فلم ’شباب البومب 2‘ 24.5 ملین ریال آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب گذشتہ پانچ برسوں میں مشرق وسطیٰ کی سطح پر سینما باکس آفس آمدنی کے اعتبار سے سرفہرست رہا۔
اخبار 24 کے مطابق سنہ 2020 میں باکس آفس کی کل آمدنی 445.6 ملین ریال سے بڑھ کر 2024 میں 845.6 ملین ریال ہو گئی۔
سال 2025 کی پہلی ششماہی میں سینما کے ٹکٹوں کی فروخت 448.1 ملین ریال ریکارڈ کی گئی۔
فلم اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں  بتایا گیا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں باکس آفس نے جنوری میں 82.9 ملین ریال کی آمدنی کی جبکہ فروری میں 38.3 ملین ریال کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔
مارچ میں سینما کے ٹکٹوں سے ہونے والی آمدنی 15 ملین ریال جبکہ اپریل میں 94.7 ملین ، مئی میں 98.7 ملین اور جون میں 118.5 ملین ریال رہی۔
 سعودی فلموں میں ’شباب البومب 2‘ 14 ہفتوں میں 24.5 ملین ریال آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ’ھوبال‘ نے 15 ہفتوں میں 24.5 ملین ریال کے ساتھ دوسرے اور ’اسعاف‘ 12 ہفتوں میں 18.5 ملین ریال کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

 

شیئر: