سعودی عرب کی پرنس سطام بن عبدالعزیز یونیورسٹی کی ٹائمز ہائرایجوکیشن کی ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2026 میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ رینکنگ میں پرنس سطام یونیورسٹی 250 درجے کی بڑی جمپ کے بعد (601 سے 800) کی رینج سے (401 سے 500) کے زمرے میں شامل ہے جبکہ مملکت کی جامعات میں پانچویں نمبر پر ہے۔
یونیورسٹی نے اکیڈمک اور سائنسی ریسرچ میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں جس کی وجہ سے ورلڈ رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
یہ کامیابی تعلیم اور تحقیق میں کی جانے والی مسلسل کوششوں اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل ہوئی ہے۔