سعودی فلم کمیشن نے فیچر فلم ’ھجرۃ‘ کو بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں آسکر کےلیے مملکت کی نمائندگی کےلیے منتخب کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی فلم سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں متعدد فلموں کا جائزہ لینے کے بعد ’ھجرۃ‘ کا انتخاب کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی فلم ساز شھد امین جن کے پاس سنانے کے لیے ایک مختلف کہانی ہےNode ID: 895128
سعودی فلم اس کیٹیگری میں دنیا بھر کی درجن بھر فلموں کے ساتھ مقابلہ کرے گی، جنہیں متعدد انتخابی مراحل سے گزرنا ہوگا۔
اس کا آغاز ابتدائی فہرست کے اعلان سے ہوگا جس کے بعد اکیڈمی حتمی فہرست جاری کرے گی۔
بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے ایوارڈ کا اعلان مارچ 2026 میں لاس اینجنلس میں ہونے والے 98 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں کیا جائے گا۔
’ھجرۃ‘ سعودی سنیما کی تازہ ترین پروڈکشنز میں سے ایک ہے جو مقامی کہانیوں کے تنوع اور مملکت کی ثقافتی شناخت کی بھر پورعکاسی کرتی ہے، اس کی ہدایتکارہ شہد امین ہیں۔
فلم کی کہانی مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی تین سعودی خواتین کے سفر حج کے گرد گھومتی ہے، یہ سفر اس وقت مشکل ہوجاتا ہے جب ان میں سے ایک خاتون مکہ پہنچنے سے قبل لاپتہ ہو جاتی ہے۔
یاد رہے سعودی فلم کمیشن نے مقامی فلم سازوں سے آسکر میں شامل ہونے کی تیاری کے سلسلے میں اپنا کام کمیشن کے پاس بجھوانے کےلیے درخواستیں طلب کی تھیں، اور اس کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
اس سے قبل یہ معاملہ گزشتہ برسوں میں کمیشن کی طرف سے اس کے طے کردہ معیار کے مطابق براہِ راست نامزدگی کے تحت بھیجا جاتا تھا۔