سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ کمرشل رجسٹریشن (سجل تجاری) جاری کیے گئے۔‘
ایس پی اے کے مطابق مملکت میں کمرشل رجسٹریشن کی مجموعی تعداد 1.7 ملین سے زیادہ ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
تجارتی ’سیل‘ پرمٹ کی جانچ کریں ، وزارت تجارت کا صارفین کو انتباہNode ID: 894748
خواتین کو جاری کمرشل رجسٹریشن کل تعداد کا 49 فیصد رہی جبکہ 51 فیصد نوجوانوں کے ملکیتی ادارے ہیں۔
ریاض ریجن میں سے سے زیادہ 50 ہزار، الشرقیہ ریجن میں 21 ہزار 500، مکہ ریجن میں 19 ہزار400، قصیم ریجن میں 8 ہزار300 جبکہ عسیر ریجن میں 5 ہزار کمرشل رجسٹریشن کا اجرا کیا گیا۔
تعمیراتی سیکٹر میں 67 ہزار، ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ سیکٹر میں 25 ہزار، مینو فیکچرنگ انڈسٹریز میں 22 ہزار رہائش، ریستوران و خدمات میں 12 ہزار 700، ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں رجسٹریشن کی تعداد 12 ہزار 250 رہی۔
مملکت میں کاروباری اداروں کی تعداد میں گزشتہ پانچ برسوں میں بڑھ کر 1.2 ملین ہوگئی، اس میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔