Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت اور مہمان نوازی کی انڈسٹری کےلیے تربیتی پروگرام کا آغاز

یہ پروگرام  مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی سپورٹ کرنا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل پروفیشنل ڈیولپمنٹ نے سیاحت اور مہمان نوازی کی انڈسٹری کےلیے ایک سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت سیاحت کے تعاون سے تیار کردہ پروگرام کا مقصد اہم قومی شعبوں میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ کا فروغ اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی سپورٹ کرنا ہے۔
 تمام مضامین اور لیولز کے اساتذہ، سیاحت اور مہمان نوازی کے بارے میں تفہیم اور قومی معیشت میں ان کے کردار کو بہتر بنا سکیں گے۔
اس پروگرام میں کوشش کی گئی ہے کہ اساتذہ کو ایسی سکلز فراہم کی جائیں جن کے ذریعے وہ مملکت کے تاریخی، فطری اور ثقافتی سیاحتی وسائل کو تدریس میں شامل کرسکیں۔
یہ پروگرام ادارے کی تعلیمی طریقوں کو بہتر بنانے اوراساتذہ کے پروفیشنل کونٹینٹ کو تقویت دینے کے لیے مختلف شعبوں میں سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔
یہ اقدام وزارت تعلیم کے شہریوں کو نئی سکلز فراہم کرنے کے ہدف کو سپورٹ کرتا ہے کہ تاکہ وہ پائیدار ترقی کے مقاصد میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

 

شیئر: